پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کی ترقی میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں:آرمی چیف

راولپنڈی(پی پی آئی) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے گرین پاکستان انشی ایٹوو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ملکر ٹیم پاکستان ہیں، انشا اللہ! عوام کے تعاون سے پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔پی پی آئی کے مطابق سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ منفی پروپیگنڈا اور سوشل میڈیا ٹرولز ہماری توجہ پاکستان اور اْسکے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنے سے نہیں روک سکتے، آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں، پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ آئیے! ہم سب ملکر منفی قوتوں کو ردّ کریں اور پاکستان کی ترقی اور استحکام کے سفر پر مرکوز رہیں۔