اوکاڑہ،یکم جون(پی پی آئی): تھانہ ستگھرہ پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 12 کلو چرس برآمد کر لی اور ملزم الیاس عرف کالی کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم دربار ڈھولن شاہ کے نواح میں چرس سپلائی کر رہا تھا۔کارروائی کے دوران ملزم سے چرس کے 10 پیکٹ برآمد ہوئے۔
یہ کارروائی منشیات سے پاک پنجاب مہم کے تحت کی گئی، جس کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔