اوکاڑہ میں مئی کے مہینے کے دوران وارداتوں میں ملوث 16 گینگز کا خاتمہ

اوکاڑہ،یکم جون(پی پی آئی)اوکاڑہ پولیس کو جرائم کے خلاف کارروائیوں میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں اوکاڑہ میں مئی کے مہینے کے دوران وارداتوں میں ملوث 16 گینگز کا خاتمہ ہوا ہے۔  43 ارکان کو گرفتار اور 2 کروڑ 23 لاکھ 74 ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔

پولیس نے ملزمان سے 93 پسٹل، 11 بندوق، 2 رائفل، 1 کلاشنکوف، اور 344 گولیاں بھی برآمد کی ہیں۔ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ڈاکو ہلاک جبکہ 6 زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔

منشیات کے خلاف کارروائیوں میں 104 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ان ملزمان سے 78 کلو چرس، ہیروئن 1020 گرام، 1598 لیٹر شراب، 80 لیٹر لہن، اور 7 چالو بھٹیاں برآمد کی گئیں۔

اشتہاری و عادی مجرمان کے خلاف بھی موثر کارروائیاں کی گئیں، جس کے نتیجے میں 476 اشتہاری ملزمان، 64 ٹارگیٹڈ آفینڈرز، اور 55 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔ سنگین جرائم میں ملوث اے کیٹیگری کے 81 اور بی کیٹیگری کے 395 اشتہاری مجرمان بھی گرفتار ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اوکاڑہ میں پولیس کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی، 12 کلو چرس برآمد

Sun Jun 1 , 2025
اوکاڑہ،یکم جون(پی پی آئی): تھانہ ستگھرہ پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 12 کلو چرس برآمد کر لی اور ملزم الیاس عرف کالی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم دربار ڈھولن شاہ کے نواح میں چرس سپلائی کر رہا تھا۔کارروائی کے دوران ملزم سے چرس کے […]