بٹ گرام(پی پی آئی)خیبرپختونخوا کے شہر بٹگرام میں کس پل چیک پوسٹ پرمنگل کی صبح نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار امجد حسین شاہ شہید ہوگیا۔پی پی آئی کے مطابق میت کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام منتقل کیا گیا بعد ازاں جسد خاکی کو پولیس لائن بٹگرام لایا گیا اور ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ شہید پولیس کانسٹیبل امجد حسین شاہ کا تعلق ضلع ہری پور سے ہے۔ نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دیگئی ہے، ضلع کے داخلی خارجی راستوں پر چیکنگ کر نے والے ضلعی پولیس اہلکاروں کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔۔
Next Post
لاپتا افراد کا معاملہ آسان نہیں، سیاسی حل نکالنا ہے، اعظم نذیر تارڑ
Tue Apr 23 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ لاپتا افراد کا معاملہ آسان نہیں، اس کی بہت سی جہتیں ہیں، ہمیں اس کا سیاسی حل نکالنا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے حوالے سے افواج پاکستان اور […]
