روہت شرما نے ون ڈے تاریخ کی تیسری ڈبل سنچری بناکر ریکارڈ بنادیا

بنگلور: بھارت کے روہت شرما نے ون ڈے کی تاریخ کی تیسری ڈبل سنچری بناکر ریکارڈ بنادیا ۔روہت شرماون ڈے کی دوسری سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔روہت شرما نے بنگلور کے میدان میں آسٹریلوی باﺅلروں کو دن میں تارے دکھادیئے۔ روہت شرما کے لاٹھی چارج کے سامنے آسٹریلوی باﺅلرز بے بس نظر آئے۔ روہت شرما کی شاندار اننگز سے شائقین بے حد محظوظ ہوئے۔روہت شرما نے 156 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ون ڈے کی تاریخ کی تیسری ڈبل سنچری مکمل کی۔ روہت شرما کی ریکارڈ ساز اننگز میں ریکارڈ 16 بلند وبالا چھکے شامل ہیں۔اس سے قبل ایک اننگز میں سب سے چھکے مارنے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے شین واٹسن کے پاس تھا۔ روہت شرما سے قبل بھارت ہی کے سچن ٹنڈولکر اور ویندر سہواگ کو ون ڈے میں ڈبل سنچر ی بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

Next Post

ایشین ہاکی چیمپئنز : پاکستان نے اومان کو آٹھ صفر کی عبرتناک شکست دیدی

Sat Nov 2 , 2013
کاکامی گاہارا: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کر لیا ، کپتان محمد عمران کی ہیٹ ٹرک نے عمان کے خلاف آٹھ صفر کی فتح دلا دی۔جاپان کے شہر کاکامی گا ہارا میں ایشین ہاکی چیمپئز ٹرافی کا ایونٹ میں پاکستان نے افتتاحی میچ میں زبردست فتح سمیٹ کر روایتی حریف بھارت سمیت تمام ٹیموں کے خلاف […]