سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انٹرسٹی بس اڈے بیرون شہر منتقل اور اندرون شہر کیلئے شٹل سروس شروع کا فیصلہ

کراچی(پی پی آئی)کراچیکے مصروف علاقوں تاج کمپلیکس، قیوم آباد، کریم آباد، کینٹ اسٹیشن میں قائم انٹر سٹی بس اڈے ختم کرنے، شہرسے باہر انٹر سٹی بس ٹرمنلز قائم کرنے اور دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے شہر میں داخلے پر پابندی کے فیصلے پرسختی سے عملدرآمد کی ہدایت دی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق شہر کے مصروف علاقوں میں بس اڈوں شہریوں کو مشکلات اور ٹریفک دباؤ کا سامنا ہے، لہٰذا شہر کے اندر قائم انٹر سٹی بس اڈوں کو ختم کیا جائے گا اور ان کے لیے شہر کے باہر انٹر سٹی بس ٹرمنلز تعمیر کئے جائیں گے جہاں سے اندرون شہر کیلئے شٹل سروس شروع کی جائے گی۔