شہر

شہر قائدکے تجارتی و رہائشی علاقے گداگروں کی آماج گاہ بن گئے

کراچی(پی پی آئی)کراچی میں بھکاریوں نے شہریوں کا جینا محال کردیاہے، شہر قائدکے تجارتی و رہائشی علاقے گداگروں کی آماج گاہ بن چکے ہیں، بھیک مانگنے کے دھندے میں بڑے بزرگ، بچے اور خواتین سمیت تمام عمر کے افراد بغیر محنت آسان کمائی کا ذریعہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔کئی گداگر مختلف روپ دھار کر ایسے ہمدرریاں سمیٹتے ہیں کہ بھیک دئیے بغیر راہ گیروں کا گزرنا مشکل ہو جاتا ہے، پی پی آئی کے مطابق کراچی میں اس وقت  ہزاروں بھکاری ہیں جن  کی اکثریت ہیروئن کے نشے کی عادی  ہے۔ بہت کم تعداد حقیقی گداگروں کی ہے جو مجبوری کے تحت لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلاتے ہیں یا فٹ پاتھ پر خاموش بیٹھ کر اپنے نصیب کا انتطار کرتے رہتے ہیں۔شہریوں کاکہنا ہے کہ مساجد، بازار، ہوٹلوں، تجارتی مراکز، پبلک پارک اورمقامات پرچھوٹے بچوں اورخواتین سمیت ہٹے کٹے بھکاریوں نے ڈیرے جمالئے ہیں اوربھیک مانگ کرمعززشہریوں کوتنگ کرتے ہیں۔

1 2 3 194