خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حیدرآباد کے متعددعلاقوں میں بھی سڑکوں اور گلیوں میں رکاوٹیں، مکینوں کو مشکلات

حیدرآباد(پی پی آئی)سپریم کورٹ کی جانب سے کراچی میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات اور مختلف رکاوٹیں ہٹانے کے حکم کا حیدرآباد میں شہریوں نے خیرمقدم کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ اس وقت حیدرآباد کے متعددعلاقوں میں سڑکوں اور گلیوں کورکاوٹیں لگا کر بند کیا ہو ا ہے،ان علاقوں میں مکینوں کو بھی اپنے گھر پہنچنے کیلئے کافی گھوم کر جانا پڑتا ہے.پی پی آئی کے مطابق قاسم آباد،لطیف آباد،  پھلیلی،پریٹ آباد،نئی ہاؤسنگ اسکیموں،ٹنڈو فضل سمیت دیگر علاقوں میں بعض افراد اور سوسائٹیوں نے نہ صرف گلیوں کو بند کیا ہوا ہے بلکہ  فٹ پاتھوں پر بھی خیمے لگا کر گارڈز کو  کی چوکیاں قائم کر رکھی ہیں جس سے لوگوں میں تحفظ کے بجائے خوف بھی پیدا ہوتا ہے۔