کراچی(پی پی آئی)کراچی میں بھکاریوں نے شہریوں کا جینا محال کردیاہے، شہر قائدکے تجارتی و رہائشی علاقے گداگروں کی آماج گاہ بن چکے ہیں، بھیک مانگنے کے دھندے میں بڑے بزرگ، بچے اور خواتین سمیت تمام عمر کے افراد بغیر محنت آسان کمائی کا ذریعہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔کئی گداگر مختلف روپ دھار کر ایسے ہمدرریاں سمیٹتے ہیں کہ بھیک دئیے بغیر راہ گیروں کا گزرنا مشکل ہو جاتا ہے، پی پی آئی کے مطابق کراچی میں اس وقت ہزاروں بھکاری ہیں جن کی اکثریت ہیروئن کے نشے کی عادی ہے۔ بہت کم تعداد حقیقی گداگروں کی ہے جو مجبوری کے تحت لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلاتے ہیں یا فٹ پاتھ پر خاموش بیٹھ کر اپنے نصیب کا انتطار کرتے رہتے ہیں۔شہریوں کاکہنا ہے کہ مساجد، بازار، ہوٹلوں، تجارتی مراکز، پبلک پارک اورمقامات پرچھوٹے بچوں اورخواتین سمیت ہٹے کٹے بھکاریوں نے ڈیرے جمالئے ہیں اوربھیک مانگ کرمعززشہریوں کوتنگ کرتے ہیں۔
Latest from Blog
ریاض(پی پی آئی)وزیراعظم شہباز شریف کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم دو روزہ سرکاری
اسلام آباد(پی پی آئی) تحریک انصاف نے 9مئی کو ملک بھر کے تمام صوبائی حلقوں میں
سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر
کوئٹہ(پی پی آئی)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن ہفتہ 11 مئی کو دو روزہ
کراچی(پی پی آئی) صنعتی و تجارتی حلقوں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ نیٹ
کراچی(پی پی آئی)ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں کڈز اتھلیٹکس ڈے منایا گیا۔پی پی آئی کے
بیجنگ(پی پی آئی) پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں چین کے
کراچی(پی پی آئی)قومی ایئر لائن کے قبل از حج آپریشن کا آغازجمعرات9مئیسے ہوگا جو 10جون تک
اسلام آباد(پی پی آئی) قومی اسمبلی کیاسپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی جماعتوں
اسلام آباد(پی پی آئی) وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس اسی ماہ طلب کرنے کا