جناح اسپتال کراچی میں سہولتوں کا فقدان، مریض سہولتوں سے محروم

کراچی(پی پی آئی)جناح اسپتال شہر قائد کا سب سے بڑا سرکاری اسپتال ہے لیکن یہاں آنے والے مریض علاج معالجہ کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔سہولتوں کے فقدان کا سامنا زیرعلاج مریضوں کو بھی ہے جو ضروری ادویہ بازار سے خریدنے پر مجبور ہیں۔پی پی آئی کے مطابق جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں ہزاروں مریض یومیہ آتے ہیں لیکن مشکلات درپیش ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں جو بجٹ ملتا ہے وہ 1100بیڈز کے مطابق ہے حالانکہ بیڈز کی تعداد 2200ہو ہے۔ادویات کی قلت سے متعلق انتظامیہ کا کہناہے کہ کوئی دوا باہر سے نہیں منگوائی جاتی نہ ہی آلات کی قلت  ہے البتہ اسپتال کا بجٹ بڑھانے کا سندھ حکومت نے یقین دلایا ہے۔

Latest from Blog