پاکستان سے پہلی حج پرواز9مئی کو روانہ ہو گی

کراچی(پی پی آئی)قومی ایئر لائن کے قبل از حج آپریشن کا آغازجمعرات9مئیسے ہوگا جو 10جون تک جاری رہے گا۔پی پی آئی کے مطابق قومی ایئر لائن تقریباً 34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچائے گی، 19 ہزار عازمین سرکاری حج  اسکیم اور 15 ہزار پرائیوٹ حجاج قومی ایئر لائن کے ذریعے سفر کریں گے۔ رواں سال قومی ایئر لائن کراچی، سمیت پاکستان کے 8 شہروں بشمول اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان، کوئٹہ، سیالکوٹ اور سکھر سے جدہ اور مدینہ منورہ کے لئے براہ راست پروازیں آپریٹ کرے گی۔

Latest from Blog