تاجر برادری کو معاشی چیلنجز کا سامنا،ٹیکس دہندگان کو ریلیف کی ضرورت

کراچی(پی پی آئی) صنعتی و تجارتی حلقوں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ نیٹ میں موجود ٹیکس دہندگان کیلئے نئے قوانین نہ بنائے  بلکہ نئے قوانین ان شعبوں کیلئے وضع کرے جو ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہیں کیونکہ ٹیکس قوانین ان افراد کے لیے ہونے چاہئیں جو ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں۔ ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی ہوگی تو وہ معاشی ترقی میں اپنا بہترین کردار ادا کرسکیں گے۔پی پی آئی کے مطابق صنعتی و تجارتی حلقوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری کو پہلے ہی  معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان حالات میں ٹیکس دہندگان کو سہولت اور ریلیف کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس آر اوز سے کاروباری برادری کے لیے مشکلات پیدا ہوئی ہیں۔

Latest from Blog