بہت سے چلینجوں کا سامنا، بی جے پی کے کشمیردشمن عزائم ناکام بنائیں گے:محبوبہ مفتی

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ہمیں بہت سے چلینجوں کا سامنا ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے ووٹ کی طاقت سے بی جے پی کے کشمیردشمن عزائم کو ناکام بنائیں گے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی کٹھ پتلی انتظامیہ ا سلام آبادراجوری حلقے میں ووٹروں کو ڈرا دھمکا کر بی جے پی کے اتحادیوں کے حق میں کرناچاہ رہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق محبوبہ مفتی نے ضلع راجوری کے علاقے منیال گلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کشمیریوں سے انکا سب کچھ چھیننے پر تلی ہوئی ہے، کشمیریوں کے وسائل پر مسلسل حملے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استحصال اور ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو ڈرا دھمکا کر خاموش کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Latest from Blog