یوم مئی پرای او بی آئی پنشن میں اضافہ کا اعلان جائے:پنشنرز فورم

کراچی(پی پی آئی)ای او بی آئی پنشنرز فورم نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ یوم مئی پرای او بی آئی پنشن میں اضافہ کا اعلان کیا جائے نیز ای او بی آئی اسٹاف اور پنشنرز کے دیرینہ مسائل حل کئے جائیں۔ای او بی آئی پنشنرز فورم کے کنوینر الطاف خان، سیکریٹری اشرف انصاری، خازن ملک رمضان نے وفاقی وزیر افراددی قوت چوہدری سالک حسین اور ای او بی آئی کے چیئرمین خاقان مرتضیٰ کی توجہ دلائی ہے کہ روز بروز بڑھتی گرانی میں موجودہ ای او بی آئی پنشن 10ہزار روپے ماہانہ میں گزر بسر نا ممکن ہے اس لئے اس میں کم از کم فیصد 200 اضافہ کیا جائے کیوں کہ ملک میں گرانی،ادویہ کی یومیہ بنیاد واضافی قیمتوں اور مہنگے علاج معالجے نے ضعیف العمر سفید پوش پنشنرز اور عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ ای او بی آئی پنشنرز فورم نے یاد دلایا کہ پنشنرز کا ایک جائز مطالبہ ای او بی آئی کے تمام ریجنل، زونل اور فیلڈ دفاتر میں دفاتر میں ہیلپ ڈیسک کا قیام بھی ہے کیونکہ ضعیف العمر اور ناخواندہ افراد کو ان کے کیسز میں بار بار اعتراضات کرکے چکر کٹوائے جاتے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق ای او بی آئی پنشنرز فورم نے نے تجویز کیا کہ تمام دفاتر میں پنشن کیس لیکر آنے والے عمر رسیدہ افراد یا پنشنرز کے انتقال کی صورت میں ان کی بیواوں کی رہنمائی کا میکنزم تیار کیا جائے اور ہر دفتر میں ہیلپ ڈیسک کا قیام عمل میں لایا جائے۔نیز بورڈ آف ٹرسٹیز جس کی مدت ختم ہو چکی ہے اس کی تشکیل نو کی جائے اور ای او بی آئی قوانین کے تحت تمام صحافتی اداروں،اسکولوں،نجی اداروں، پٹرول پمپوں اور رفاہی اداروں نیز ریسٹورنٹس اور کلینکس و اسپتالوں کو پابند کیا جائے کہ وہ نہ صرف خود ای او بی آئی سے رجسٹر ہوں بلکہ باقاعدگی سے کنٹری بیوشن بھی جمع کرائیں۔ ای او بی آئی پنشنرز فورم نے یاد دلایا کہ برسوں سے معطل فیڈرل گورنمنٹ کی میچنگ گرانٹ بھی بحال کرائی جائے اور ادارہ میں افرادی قوت کی شدید قلت کے پیش نظر فوری طور پر نئی بھرتیاں عمل میں لائی جائیں اور مسائل کی نشاندہی کرنے والی ای او بی آئی پنشنرزکی نمائندہ تنظیموں کو مشاورت میں شریک کیا جائے۔

Latest from Blog