سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شیر افضل کی جگہ وقاص اکرم چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے نامزد

اسلام آباد(پی پی آئی)قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے اور اس نے پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کی جانب سے شیر افضل خان مروت کی جگہ شیخ وقاص اکرم کو کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے لیے ووٹ دینے پر جماعت کے اعلی عہدیداران کے درمیان اختلافات کو اجاگر کردیا ہے۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے شیر افضل مروت کی جگہ جھنگ سے قومی اسمبلی کے رکن کی نامزدگی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع نے کہا کہ عمر ایوب کی سربراہی میں 19 رکنی کمیٹی میں سے 9 نے شیخ وقاص کو، 7 نے افضل مروت کو ووٹ دیا، تاہم عون عباس نے اجلاس میں موجودگی کے باوجود ووٹنگ کے مرحلے میں حصہ لینے سے پرہیز کیا، اس اجلاس میں سابق اسپیکر اسد قیصر اور شیر افضل مروت موجود نہیں تھے۔