مظفر آباد/ آزاد کشمیر(پی پی آئی)واشنگٹن میں مقیم ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم کے سیکرٹری جنرل اور ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمینڈاکٹر غلام نبی فائی کل جماعتی حریت کانفرنس اور آزاد جموں و کشمیرکی قیادت سے ملاقاتوں کیلئے مئی میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق وہ لندن میں قائم‘جسٹس فاؤنڈیشن’اور لیسٹر برطانیہ میں قائم‘انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کشمیر اسٹڈیز’کے بانی چیئرمین بھی ہیں۔دورے کے دوران وہ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کی قیادت کے علاوہ آزاد جموں وکشمیر کے صدر اور وزیر اعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
Next Post
شیخ جعفر خان مندوخیل نے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
Mon May 6 , 2024
کوئٹہ(پی پی آئی) شیخ جعفر خان مندوخیل نے 24 ویں گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوئی، بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد ہاشم خان نے گورنر سے حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، وزرا، سیاسی و قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔صدر مملکت آصف علی […]