اسلام آباد(پی پی آئی)ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر اٹلی جانے کی کوشش مسافر کی ناکام بنادی۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر اٹلی جانے کی مسافر کی کوشش ناکام کردی، پی پی آئی کے مطابق مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا ذرائع کے مطابق ملزم فلائٹ نمبر TK711 سے اٹلی جا رہا تھا،ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا اٹلی کا ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا جبکہ ملزم ساجد عباس کا تعلق منڈی بہاوالدین سے ہے۔ ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایجنٹ سے مذکورہ ویزا حاصل کیا۔