پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ میں سرکاری ملازمین کی بیوائیں سوا برس سے بینولنٹ فنڈ سے محروم

کراچی(پی پی آئی)سندھ میں دوران ڈیوٹی وفات پاجانے والے سرکاری ملازمین کی بیواؤں اور دوران ڈیوٹی معذور ہو جانے والے سرکاری ملازمین نے بینولنٹ فنڈ کی مد میں ملنے والے ڈھائی ہزار روپے ماہانہ  بی فنڈ کی سوا برس سے عدم ادائیگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نیز سیکریٹری فنانس سے اپیل کی ہے کہ کہ وہ بینولنٹ فنڈ نہ ملنے کا نوٹس لیں تاخیر کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے شکایات کے ازالہ کیلئے مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے سسٹم لایا جائے تاکہ بی فنڈ کی ماہانہ ادائیگی براہ راست براہ راست اکاونٹس میں منتقل ہو سکے اس وقت  دو دو برس بعدبذریعہ چیک ڈی سی آفس سے ادائیگی ہوتی ہے  نیزجدید ڈیجیٹل دور میں زندہ ہونے کا سرٹیفیکیٹ مانگنے کی بجائے بایو میٹرک کا طریق کار اپنایا جائے۔