عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کیلئے نئی کابینہ تشکیل، میاں افتخار حسین صدر منتخب

 پشاور(پی پی آئی)انٹرا پارٹی انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کیلئے نئی  کابینہ تشکیل دے دی گئی۔ میاں افتخار حسین عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے صدر منتخب کرلئے گئے،سید عاقل شاہ سینئر نائب صدر جبکہ حسین شاہ خان یوسفزئی صوبائی جنرل سیکرٹری ہوں گے،پی پی آئی کے مطابق شاہی خان شیرانی صوبائی نائب صدر (اول) جبکہ قاسم علی خان نائب صدر (دوم) ہوں گے۔ صلاح الدین خان نائب صدر (سوم) جبکہ ارم فاطمہ نائب صدر (زنانہ) ہوں گے،رحمت علی خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جبکہ متوکل خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری ہوں گے،حامد خان طوفان جائنٹ سیکرٹری (اول) جبکہ ایاز شعیب خان جائنٹ سیکرٹری (دوم) ہوں گے۔ مطیع اللہ مروت جائنٹ سیکرٹری (سوم) جبکہ شاہین ضمیر جائنٹ سیکرٹری (زنانہ) ہوں گے،ارسلان خان ناظم صوبائی ترجمان جبکہ ہارون خان سیکرٹری مالیات کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ طارق افغان ایڈوکیٹ اور ثناگلزار ایڈووکیٹ صوبائی سیکرٹریز یوتھ افیئرز ہوں گے،اکبر ہوتی ایڈووکیٹ صوبائی سوشل میڈیا کوارڈینیٹر اور گلشن یوسف سیکرٹری اقلیتی امور ہوں گے،نئی کابینہ کا قیام باچا خان مرکز پشاور میں صوبائی کونسل اجلاس میں عمل میں لایا گیا۔پی پی آئی کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی  ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی کے نائب صدرلالہ سعید خان نے عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے انٹراپارٹی الیکشن میں میاں افتخار حسین کوصوبائی صدر اور حسین شاہ خان یوسفزئی کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

Latest from Blog