پنجاب میں سولر پر  ٹیوب ویلز کی منتقلی کیلئے سبسڈی دینے کا فیصلہ

لاہور(پی پی آئی)پنجاب حکومت نے ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرانے میں کسانوں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کے حوالے سے بتایا کہ ٹیوب ویلز کو سولرپر منتقل کرانے میں کسانوں کی مدد کی جائے گی۔ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرانے کیلئے کسانوں کو 12ارب روپے دیے جائیں گے، ہر کسان اپنا ٹیوب ویل 20 کلو واٹ تک سولر پر منتقل کر سکتا ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پنجاب حکومت فی ٹیوب ویل 50 فیصد تک سبسڈی دے گی، سبسڈی دینے کا مقصد کسانوں کی بجلی کی لاگت میں کمی لانا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 ہزارایکڑ پر کھڑی فصلیں اور باغات تباہ

Wed May 1 , 2024
پشاور(پی پی آئی)خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے مجموعی طور پر 36 ہزار 642 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا ہے۔پی پی آئی کے مطابق کے پی کے ڈائریکٹریٹ کراپ رپورٹنگ سروسز کے مطابق 28 ہزار 430 ایکڑ زمین پر گندم تباہ ہوگئی جبکہ 15 اضلاع میں فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا ہے۔رپورٹ کے مطابق پشاور […]