کراچی(پی پی آئی)محکمہ ایکسائز کی جانب سے صوبے بھر میں غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی گئی، 4 روز میں 75 لاکھ 32 ہزار ٹیکس وصول کیا گیا۔ صوبہ بھر میں 10 ہزار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی،پی پی آئی کے مطابق 359 گاڑیوں کو تحویل میں لیا گیا، 912 گاڑیوں کے کاغذات ضبط کر لئے گئے۔ غیررجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندگان گاڑیوں سے 40 لاکھ 64 ہزار موٹر وہیکل ٹیکس، 29 لاکھ 3 ہزار ودہولڈنگ ٹیکس اور 5 لاکھ 64 ہزار پینلٹی ٹیکس وصول کیا گیا۔