کراچی میں رینجرز،پولیس کی مشترکہ کارروائی،2لیاری گینگ وار ملزمان گرفتار

کراچی(پی پی آئی) پاکستان رینجرزسندھ اورپولیس نے لیاری میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار کرلیے۔ترجمان کے مطابق ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو گروپ سے ہے، پی پی آئی کے مطابق ملزمان میں عبدالمبین اور زین العابدین عرف زین شامل ہیں، ملزمان سے اسلحہ وایمونیشن اورموٹرسائیکل برآمد کیے گئے ہیں۔ترجمان کا بتانا ہے کہ ملزمان 2023سے لیاری گینگ وار (وصی اللہ لاکھو گر وپ) میں شامل ہوئے، ملزمان وصی اللہ لاکھو کیکہنے پر شہرکے مختلف علاقوں میں تاجروں کو بھتے کی پر چیاں اور دھمکی آمیز پیغامات دینے میں ملوث ہیں، ملزمان ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں اور اسلحہ کی خرید وفروخت میں بھی ملوث ہیں۔گرفتارملزمان کو بمعہ اسلحہ وایمونیشن مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندگاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

Wed May 15 , 2024
کراچی(پی پی آئی)محکمہ ایکسائز کی جانب سے صوبے بھر میں غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی گئی، 4 روز میں 75 لاکھ 32 ہزار ٹیکس وصول کیا گیا۔ صوبہ بھر میں 10 ہزار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی،پی پی آئی کے مطابق 359 گاڑیوں کو تحویل میں لیا گیا، 912 گاڑیوں کے کاغذات ضبط کر لئے […]