کراچی (پی پی آئی)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف قیادت سے مستعفی ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بسمہ معروف کا استعفیٰ منظور کر لیا۔پی پی آئی کے مطابق نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں کہا کہ میں نے بسمہ معروف کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بسمہ معروف نوجوان کھلاڑیوں کے لیے موقع دینا چاہتی تھیں۔نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ بسمہ معروف بطور کھلاڑی پاکستان ٹیم کے لیے کھیلتی رہیں گی۔