مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی

لاہور (پی پی آئی)لاہور ہائی کورٹ نے عدلیہ مخالف بیان بازی کرنے پر مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے عدلیہ مخالف بیان بازی کرنے پر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔پی پی آئی کے مطابق درخواست گزار رانا شاہد ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ مریم نواز اپنی جماعت کی سینئر نائب صدر ہیں اور چیف آرگنائزر کا عہدہ سنبھال چکی ہے، انہوں نے سرگودھا میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ مخالف بیان بازی کی۔