پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا کے پی اور پنجاب میں 90 دن میں انتخابات کروانے کا حکم

ویڈیو لنک کے ذریعے کراچی، لاہور رجسٹری میں بھی سناگیا،بینچ نے تین دو سے فیصلہ سنایا
جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس منصور علی شاہ نے درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیا
اسلام آباد (پی پی آئی) سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 90 دن میں انتخابات کروانے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔پی پی آئی کے مطابق کمرہ عدالت میں شیخ رشید، فواد چوہدری، فیصل جاوید،شبلی فراز اورشیریں مزاری سمیت اٹارنی جنرل اور ن لیگ کے وکیل موجود تھے۔میڈیا نمائندگان کی بھی بڑی تعداد فیصلہ سننے کے لیے کورٹ میں موجود تھی جبکہ بیرسٹر علی ظفر،فیصل چوہدری اور شعیب شاہین کے ساتھ دیگر سینئر وکلائبھی عدالت میں موجود تھے۔فیصلہ ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ کی کراچی اور لاہور رجسٹری میں بھی سنایا گیا۔سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے تین دو سے فیصلہ سنایا۔عدالت نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 90 دن میں انتخابات کروانے کا حکم دے دیا۔جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس منصور علی شاہ نے درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیا۔