جموں سرینگر قومی شاہراہ پر بلا خلل ٹریفک کی نقل و حمل یقینی بنانے کی ہدایت

سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر جموں و کشمیر یو ٹی کے چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر بلا خلل ٹریفک کی نقل و حمل کو یقینی بنانے کی ہدایت دیہے۔ ٹریفک اور دیگر متعلقہ محکموں اور اس شاہراہ کو کشادہ کرنے والی تعمیراتی ایجنسیوں کے نمائندوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقدہ میٹنگ میں چیف سیکریٹری نے شاہراہ کے ان مقامات کی فوری تجدید و مرمت کے احکامات جاری کئے جو حالیہ بارشوں کے دوران متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے ٹریفک حکام کو ہدایات دیں کہ وہ مزید نفری کو شاہراہ پر تعینات کرکے اس بات کو یقینی بنائیں کہ کہیں جام نہ لگ جائے اور مسافر زیادہ سے زیادہ چھ یا سات گھنٹوں میں جموں اور سرینگر کے درمیان سفر مکمل کر سکیں۔

Next Post

سپریم کورٹ کا کے پی اور پنجاب میں 90 دن میں انتخابات کروانے کا حکم

Wed Mar 1 , 2023
ویڈیو لنک کے ذریعے کراچی، لاہور رجسٹری میں بھی سناگیا،بینچ نے تین دو سے فیصلہ سنایا جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس منصور علی شاہ نے درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیا اسلام آباد (پی پی آئی) سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 90 دن میں انتخابات کروانے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پنجاب اور […]