سندھ کالج گیمز لاڑکانہ ریجن میں انٹر کالجیٹ کرکٹ و گرلز ٹیبل ٹینس ایونٹس کا اختتام پذیر

رتو ڈیرو و کندھ کوٹ کالجز کرکٹ جبکہ مدیجی کالج و گرلز کالج لاڑکانہ ٹیبل ٹینس میں ونر و رنرزاپ رہے

ڈائریکٹر کالجز پروفیسر احمد بخش بھٹو،پروفیسرارشاد جمانی،پروفیسر عبیداللہ دایو نے انعامات تقسیم کئے

شکارپور(پی پی آئی)پانچویں سندھ کالج گیمز 2023 لاڑکانہ ریجن میں گورنمنٹ سی اینڈ ایس ڈگری کالج کے پرنسپل پروفیسر ارشاد جمانی کی نگرانی میں شاہی باغ کرکٹ اسٹیڈیم شکارپور میں منعقدہ انٹر کالجیٹ کرکٹ ایونٹ گورنمنٹ ڈگری کالج رتو دیرو نے جیت لیا۔فائنل میں فاتح ٹیم نے گورنمنٹ ڈگری کالج کندھ کوٹ کو 15رنز سے شکست دی۔پی پی آئی کے مطابق ایونٹ کو ضلعی فوکل پرسن نصراللہ میمن کے ساتھ میزبان کالج کے سینیئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ذوالفقار حسین راجپوت نے شاندار انداز میں منعقد کیا۔ادہر گورنمنٹ ڈگری کالج گڑھی یاسین کے پرنسپل پروفیسر عبیداللہ دایو کی نگرانی میں کالج ہذا میں ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن نصراللہ میمن نے گرلز ٹیبل ٹینس ایونٹ آرگنائز کیا۔جس میں گورنمنٹ ڈگری کالج مدیجی نے جیت لی دوسری پوزیشن گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لاڑکانہ جب کے تیسری پوزیشن گورنمنٹ ڈگری کالج گڑھی یاسین کے نام رہی.فوکل پرسن لاڑکانہ ریجن و چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن پرویز احمد شیخ کے مطابق دونوں ایونٹس کے مہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر کالجز لاڑکانہ پروفیسر احمد بخش بھٹو تھے جبکہ اعزازی مہمانوں میں،ایڈیشنل ڈائریکٹر امتیاز احمد چنا،ڈپٹی ڈائریکٹر سید امتیاز علی شاہ، کوارڈینیٹر عقیل احمد لا??یر،پرنسپل شاہ لطیف کالج شکارپور پروفیسر سید عارف حسین شاہ، پروگرام کووآرڈینیٹر خادم حسین گوپانگ تھے جنہوں نے انعامات تقسیم کیئے۔اس موقع پر ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن،ذوالفقار حسین آرائیں،انیلا ابڑو پروفیسرز، نور محمد ملک، حبیب اللہ پٹھان، افتخار احمد، شرجیل بھٹی، خالد حسین سومرو،، غلام اکبر, ممتاز بھٹو، غلام اکبر، عبد الغفار بھٹی، ملھار سندھی، ٹی ای او پرائمری گڑھی یاسین ذکیہ پٹھان موجود تھیں

Next Post

چوہدری شجاعت،طارق بشیر چیمہ اور چوہدری سالک پر اظہاراعتماد

Fri Feb 3 , 2023
کراچی (پی پی آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ (ق)کا صدر برقرار رکھنے کے فیصلے کی خوشی میں مسلم لیگ (ق)لانڈھی ٹاؤن کی جانب سے تقریب سے کا انعقاد کیا گیا،جس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے کیک کاٹا۔پی پی آئی کے مطابق […]