ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے لیے پاکستا ن کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے : معین خان

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ معین خان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی دوبارہ جیتنے کے لیے پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ایشیا کپ میں فاسٹ بولنگ کا شعبہ توقعات پر پورا نہیں اترسکا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے معین خان کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سپر راونڈ میں بھارت، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیزکو ہرانے کے لیے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ سپر ٹین میں ہرٹیم اپنے مخالف کو ہرانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ مختصر فارمیٹ کے سبب پیش گوئی کرنا مشکل ہے لیکن جو ٹیم میچ میں بدلتی صورت حال کے مطابق فائدہ اٹھائے تو وہ کامیاب ہوگی۔ معین خان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں فاسٹ بولرز کی کارکردگی توقعات کے برخلاف رہی۔ عمر گل عمدہ بولنگ کرنے میں ناکام رہے۔ ریورس سوئنگ اور یارکربھی نظر نہیں آئی۔

Next Post

کرس گیل ٹی ٹوئنٹی میں چھکوں کی دوڑ میں شین واٹسن سے آگے نکل گئے

Thu Mar 13 , 2014
برج ٹاﺅن: کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی کر کٹ میںچھکے لگانے کی دوڑ میں شین واٹسن سے آگے نکل گئے۔ گیل نے انگلینڈ کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیر یز کے دوران میچ میں 4چھکے لگا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ ٹی ٹوئینٹی کرکٹ میں زیادہ چھکے لگا نے کا عالمی ریکارڑ نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کو لم کے […]