جوہانسبرگ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کرکٹ سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی آج (بدھ) کھیلا جائے گا۔ افتتاحی ٹی ٹوئنٹی جوہانسبرگ میں شیڈول ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہو گا۔ مختصرترین فارمیٹ کا دوسرا اور آخری شو بائیس نومبر کو کیپ ٹاون میں دیکھا جائے گا۔ قومی شاہین ٹی ٹوئنٹی سیریز کی کلین سویپ شکست کا بدلہ لینے کے لئے پرعزم ہیں جس کی تیاریوں کے لیے اسٹارز نے اپنی خامیاں دور کرنے کی خوب محنت کی۔ میزبان پروٹیز کے اے بی ڈویلیئرز اس سیریز سے محروم ہو سکتے ہیں۔ چوبیس نومبر سے ون ڈے سیریز کا آغاز ہو گا۔ دوسرا مقابلہ ستائیس جبکہ آخری معرکہ تیس نومبر کو ہو گا۔ ون ڈے کے قومی قائد مصباح الحق بھی جیت کے لیے پرجوش ہیں، ان کا کہنا ہے کہ افریقی ٹیم کو ان کی سرزمین پر ہرا کر اپنے ناراض شائقین کو خوش کر دیں گے۔ دوسری جانب میزبان ٹیم نے تجربہ کار آل راونڈ جیک کیلس کی واپسی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ کہتے ہیں کہ سپر اسٹار کھلاڑی سے ان کا بولنگ اور بیٹنگ اٹیک مضبوط ہو گا۔
Next Post
پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے شیڈول جاری
Wed Nov 20 , 2013
لاہور: پی سی بی نے پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر،پریس سیکریٹری اور بورڈ ممبران کے الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا ۔پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق انہیں انتخابات کے لئے پی سی بی کا خط مل گیا ہے اور الیکشن شیڈول کے مطابق ہوں گے ۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ […]
