ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ کر لیا ہے جو سیاسی منظر نامے میں اہم پیشرفت ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور جمعیت علمااسلام کے درمیان دوریاں کم ہونے لگیں،پی پی آئی کے مطابق  تحریک انصاف کی جانب سے جے یو آئی ف کے سربراہ کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کے لیے باقاعدہ دعوت دی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر نے پارٹی ارکان سے رات گئے اہم مشاورت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گرینڈ الائنس میں شامل جماعتوں کے سربراہان سے بھی رابطے تیز کر دیئے گئے، اسد قیصر نے رابطوں کے حوالے سے پارٹی کی سینئر قیادت سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔