فیصل آباد موٹر وے پر ڈاکوؤں نے لیویز اہلکاروں، متعدد مسافروں کو لوٹ لیا

فیصل آباد (پی پی آئی) فیصل آباد کے قریب موٹر وے ایم تھری پر ڈاکوؤں نے گاڑیاں روک کر  لیویز اہلکاروں سمیت کئی مسافروں کو لوٹ لیا۔پولیس کے مطابق کوئلے کا کاروبار کرنے والا سیالکوٹ کا رہائشی تاجر بلوچستان میں کوئلے کی کان پر جارہا تھا، سکیورٹی کے لیے تین لیویز  اہلکار بھی تاجر کے ساتھ تھے۔پی پی آئی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم تھری پر سمندری انٹرچینج کے قریب ڈاکوؤں نے تاجر کی گاڑی کو روک کر اسلحہ تان لیا۔ ملزمان نے موبائل فونز، نقدی اور  لیویز اہلکاروں سے ان کا سرکاری اسلحہ بھی چھین لیا۔اس کے علاوہ ڈاکوؤں نے موٹروے پر ٹرک کھڑا کرکے اور سامان بکھیر کر مزید تین گاڑیوں کو روکا اور لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تھانہ سمندری میں درج ایف آئی آر کے مطابق ڈاکوؤں کی عمریں 18 سے 20 سال تھیں۔

Latest from Blog