نیوروز: نیدرلینڈز کے ٹوم جیلٹے نے پیرس نیس سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ جیت لیا۔ گیرینٹ تھومس نے ریس میں مجموعی برتری حاصل کرلی۔ نیورزسے بیل ویل تک ریس کا چوتھا مرحلہ دوسو ایک اعشاریہ پانچ کلومیٹر پر محیط تھا۔ گارمین شارپ ٹیم کے ڈچ رائیڈر ٹوم جیلٹے نے مقررہ فاصلہ پانچ گھنٹے میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ برطانیہ کے گیرینٹ تھومس نے اتنے ہی وقت کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی اور ریس میں مجموعی برتری حاصل کرلی۔ اوراوورآل لیڈر جرمنی کے جان ڈیگن کولب اکتیسویں نمبر پر رہنے کے باعث مجموعی برتری گنوابیٹھے۔
Next Post
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے لیے پاکستا ن کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے : معین خان
Thu Mar 13 , 2014
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ معین خان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی دوبارہ جیتنے کے لیے پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ایشیا کپ میں فاسٹ بولنگ کا شعبہ توقعات پر پورا نہیں اترسکا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے معین خان کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سپر راونڈ میں بھارت، […]
