کراچی(پی پی آئی)بجٹ 25-2024کی تیاریاں جاری ہیں، آئندہ بجٹ میں تاجر دوست ایپ میں شامل نہ ہونے والوں کے خلاف کارروائی کی تجویز دی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق ایف بی آر تاجر دوست ایپ میں رجسٹر نہ ہونے والے تاجروں کو نوٹس بھیجے گا اور ایپ سے رجسٹر نہ ہونے پرابتدائی مرحلہ میں 10 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا، غیر رجسٹرڈ کاروبار کے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس سیکشن 182 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے بینکوں سے کیش نکلوانے پر مزید ٹیکس لگانے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے،نان فائلرز کے بینکوں سے 50 ہزار سے زائد رقم نکالنے پر ایڈوانس ٹیکس 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.9 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ نان فائلرز کے کیش نکالنے پر ایڈوانس ٹیکس میں اضافے سے 15 ارب روپے سے زائد جمع کرنے کا تخمینہ ہے، آئندہ بجٹ میں غیر ضروری اور لگژری اشیا کی امپورٹ پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
Next Post
ڈیوڈ ریڈ ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے مینٹل پرفارمنس کوچ مقرر
Wed May 15 , 2024
کراچی(پی پی آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے ڈیوڈ ریڈ کو ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کا مینٹل پرفارمنس کوچ مقرر کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم منیجمنٹ میں مینٹل پرفارمنس کوچ کے عہدے پر آسٹریلیا کے معروف مینٹل […]
