کراچی(پی پی آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے ڈیوڈ ریڈ کو ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کا مینٹل پرفارمنس کوچ مقرر کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم منیجمنٹ میں مینٹل پرفارمنس کوچ کے عہدے پر آسٹریلیا کے معروف مینٹل ہیلتھ ماہر ڈیوڈ ریڈ کا تقرر کیا گیا ہے جو اس سے قبل آئی پی ایل کی ٹیم چنئی سپر کنگز، بگ بیش کی ٹیم میلبرن سٹارز اور آسٹریلیا کے اولمپک ایتھلیٹس کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔۔آسٹریلوی مینٹل ہیلتھ ایکسپرٹ ٹی 20 ورلڈکپ اور دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے، وہ 20 مئی کو پاکستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔