کراچی(پی پی آئی)ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے دبئی پراپرٹی لیکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سیاستدان یہ بتائیں کہ جن پیسوں سے جائیدادیں خریدیں وہ پیسہ کہاں سے کمایا؟ ان کا کہنا تھا کہ دبئی میں پاکستانیوں کی جائیدادوں کی مالیت 20 ارب سے زیادہ ہے، جن پیسوں سے جائیدادیں خریدی گئیں وہ پیسے کہاں سے آئے؟ یہ واضح نہیں۔سابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ دبئی حکام سے کہا تھا جن پاکستانیوں کے پاس اقامے ہیں ان کی فہرست دیں، میرے لسٹ مانگنے پر دبئی حکام شکایت لے کر عمران خان کے پاس پہنچ گئے۔شبر زیدی نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کل ہم ان سے ایک ارب ڈالر لے کر آئے،ان سے پنگا نہ لو۔ سابق چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ دبئی لیکس پہلا اوور ہے، 20 اوور کے میچ کے 19 اوور باقی ہیں۔
Next Post
راشن بانٹ کر مودی خود کو‘راجہ’اور عوام کو‘غلام’نہ سمجھیں: کانگریس
Thu May 16 , 2024
سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)بھارت میں حزب اختلاف کی بڑی جماعت کانگریس نے کہاہے کہ مودی حکومت عوام کو راشن دے کر خود کو‘راجہ’اور عوام کو‘غلام’سمجھنے لگی ہے۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ملک کے غریبوں کی کھانے کی ضرورت پوری کرنا حکومت کی […]
