پشاور(پی پی آئی)پشاور میں پولیس بھرتی ٹیسٹ میں جعلسازوں کا بڑا گروپ بے نقاب ہوگیا، ٹیسٹ کے دوران 147جعلی امیدوار گرفتار کرلیے گئے۔ایٹا حکام کے مطابق بیشتر اْمیدواروں کی جگہ دوسرے امیدوار ٹیسٹ دینے آئے، سب سے زیادہ بنوں میں 59 افراد گرفتار کیے گئے۔پی پی آئی کے مطابق بٹگرام میں 31،کوہاٹ میں 23،مردان میں 9،سوات اورایبٹ آبادمیں 6،6 افراد کو گرفتار کیا گیا، ڈی آئی خان میں 3،مالاکنڈ،مانسہرہ اورپشاور میں 1،1 امیدوار گرفتارکیے گئے۔ایٹا حکام کا بتانا ہے کہ جعلسازی کرنیوالوں کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، محکمہ پولیس میں بھرتی کیلیے ٹیسٹ 12 مئی کو ہوا تھا جہاں گیارہ سنٹرز میں 13ہزارسے زائد امیدوارپہلے مرحلے میں شریک ہوئے۔
Next Post
مظفرگڑھ میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے صحافی قتل
Wed May 15 , 2024
مظفرگڑھ(پی پی آئی) تھرمل بائی پاس پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے اشفاق احمد سیال نامی صحافی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق اشفاق سیال کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے تھرمل بائی پاس پر روکنے کے بعد ٹارگٹ کرکے قتل کیا۔پی پی آئی کے مطابق ہسپتال ذرائع کاکہنا ہے […]
