کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 2026 سیکیورٹی انتظامات، آئی جی سندھ نے جائزہ لیا

کراچی، 14 اپریل 2026(پی پی آئی) آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری پی ایس ایل 2026 کے میچز کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مجموعی سیکیورٹی حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز نے پی ایس ایل کے موقع پر اختیار کی گئی سیکیورٹی حکمت عملی اور لائحہ عمل پر جامع بریفنگ دی۔

اس موقع پر پی سی بی کے نمائندگان نے آئی جی سندھ کو پی ایس ایل کے انتظامات اور سیکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دورے کے دوران ایس ایس پی ایسٹ، کمانڈنٹ ایس ایس یو، ایس پی گلشن اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

آئی جی سندھ نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اسٹیڈیم کے داخلی و خارجی راستوں، پارکنگ ایریاز اور اطرافی علاقوں کی کڑی نگرانی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

آئی جی سندھ کے مطابق جدید نگرانی نظام، سرویلنس کیمروں اور سرچنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کوئیک رسپانس فورس اور ٹریفک مینجمنٹ کے انتظامات ہر سطح پر ہمہ وقت فعال اور الرٹ رکھے جائیں۔

آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ بڑے ایونٹس کے پُرامن انعقاد کے لیے تمام اداروں کے درمیان مربوط رابطہ ناگزیر ہے۔