ڈیرہ اسماعیل خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 مزید کسٹم اہلکار شہید،4 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان(پی پی آئی) ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹم کے 2 مزید اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق کسٹم اہل کاروں پر فائرنگ کا واقعہ یارک ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ ناکے پر گاڑی میں بیٹھے کسٹم اہلکاروں پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں دو کسٹم اہلکار موقع پر ہی شہید جبکہ چار زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 3 روز قبل بھی درابن روڈ پر کسٹم انٹیلیجنس کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا تھا جس میں انسپکٹر سمیت 5 کسٹم اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

الیکشن نتائج کی تبدیلی میں نواز شریف،شہباز شریف اور مریم نواز ملوث ہیں،اعتزاز احسن

Sun Apr 21 , 2024
ؒٓلاہور(پی پی آئی)پیپلز پارٹی کے رہنماء بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میں نیاپنے پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دے  دیا ہے۔الیکشن میں دھاندلی ہوئی،فارم 47 میں نتائج کی تبدیلی میں نواز شریف،شہباز شریف اور مریم نواز ملوث ہیں۔ ضمنی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو […]