نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن نتائج کی تبدیلی میں نواز شریف،شہباز شریف اور مریم نواز ملوث ہیں،اعتزاز احسن

ؒٓلاہور(پی پی آئی)پیپلز پارٹی کے رہنماء بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میں نیاپنے پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دے  دیا ہے۔الیکشن میں دھاندلی ہوئی،فارم 47 میں نتائج کی تبدیلی میں نواز شریف،شہباز شریف اور مریم نواز ملوث ہیں۔ ضمنی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو بھونڈا الیکشن ہوا ہے۔کروڑوں روپے کا کھیل کھیلا گیا۔ہر پولنگ سٹیشن پر فارم 45 ہوتے ہیں۔الیکشن کمیشن فارم 45 تسلیم کیے،اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے،نواز شریف کے ووٹ بدلے گئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف بے بس،لاچار نظر آرہا ہے۔ان کو دل بڑا کرتے ہوئے فارم 47 کو نہیں ماننا چاہئے تھے۔اپنی سیٹ ڈاکٹر یاسمین کو دے دینی چاہئے تھی۔اب بھی وہ بڑا دل کرتے ہوئے انکوائری کا کہیں تاکہ وہ رسوائی سے بچ سکیں۔پیپلز پارٹی الیکشن ریفارمز کرے گی۔