شہدادپور انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز فنڈز کے باوجود تباہی کے دہانے پر اسپتال ریفر سینٹرمیں تبدیل، مریضوں کو کوئی سہولت میسر نہیں، کروڑوں کی مشینیں ناکارہ ایمرجنسی سمیت کسی بھی شعبے میں 2 بجے کے بعدڈاکٹر نہیں ہو, ڈائریکٹر کا ملنے سے انکار

سانگھڑ(پی پی آئی) شہدادپور انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کروڑوں روپے کے فنڈز کے باوجود محض ریفر سینٹر بن کر رہ گیا ہے۔ 166بستروں کے اسپتال میں بورڈ آف گورنرز کی چیئرپرسن صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو ہیں اسکے باوجوداسپتال کی سی ٹی ا سکین مشین،دل کے امراض میں انتہائی ضروری ایکو مشین برسوں سے خراب پڑی ہیں،ایکسرے اور الٹراساؤنڈ مشینیں بھی اکثرو بیشتر خراب رہتی ہیں پی پی آئی کے مطابق ڈائلاسز وارڈ کا خرچہ مخیر شخصیات برداشت کرتی ہیں اس حساس وارڈ کو نو سال سے یورالاجسٹ اور نیفرالاجسٹ کے بغیر ریٹائرڈ ڈاکٹر چلارہا ہے،یہاں ریڈیالوجسٹ کے بغیر الٹرا سا?نڈ کئے جاتے ہیں،کروڑوں روپے سے تعمیر230 بستروں کے وارڈز والی عمارتیں خالی پڑی ہیں۔ اور اتنی ہی مالیت کے آلات برسوں سے ڈبہ پیک کھلنے کے منتظر ہیں اور خدشہ ہے کہ ناکارہ ہوچکے ہیں،کئی برس بعد بھی 650 کلو واٹ کا سولر سسٹم ناکارہ پڑا ہے، ایمرجنسی سمیت کسی بھی شعبے میں دو بجے کے بعدڈاکٹرز موجود نہیں ہوتے۔شہدادپور انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈائریکٹر سے ان کاموقف جاننے کی کوشش کی تو موصوف نے میٹنگ کا کہہ کر ملنے سے انکار کردیا۔

Next Post

ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر آئینی پٹیشن کی سماعت آج ہو گی

Tue Dec 6 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی)ڈاکٹر عافیہ کی صحت، زندگی اور وطن واپسی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر آئینی پٹیشن 3139/2015 کی سماعت بدھ، 7 دسمبر کومسٹر جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت(کورٹ نمبر 6) میں ہوگی۔کیس کا سیریل نمبر2 ہے۔پی پی آئی کے مطابق کیس کی سماعت کے بعد ڈاکٹر فوزیہ صدیقی تازہ ترین صورتحال اوران […]