توشہ خانہ کیس میں فوجداری کارروائی کی درخواست منظور عدالت کا عمران خان کو 9 جنوری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم

ٓاسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت نے الیکشن کمیشن کی طرف سے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے خلاف فوجداری دفعات کے تحت کارروائی شروع کرنے سے متعلق درخواست کو قابل سماعت قرار دے کر عمران خان کو 9 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے۔اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو نو جنوری کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے توشہ خانہ سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا اور استدعا کی گئی تھی کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اگر کالعدم قرار نہیں دیا جاتا تو کم از کم اس فیصلے کو معطل کردیا جائے لیکن اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی یہ استدعا مسترد کردی تھی۔اب اس مقدمے میں عمران خان کو فوجداری ٹرائل سے گزرنا ہوگا۔

Next Post

پاکستانی ناظم الامور سکیورٹی یقین دہانی تک افغانستان نہیں جائیں گے:دفتر خارجہ

Thu Dec 15 , 2022
اسلام آباد(پی پی آئی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی ناظم الامور سکیورٹی کی یقین دہانے ہونے تک افغانستان نہیں جائیں گے۔ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ چمن واقعے پر پاک افغان حکام رابطے میں ہیں، ہم چاہتے ہیں پاکستانی سفارت خانے اور سفارتی عملے کی حفاظت یقینی بنائی جائے، […]