منی لانڈرنگ کیس، وزیر اعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی درخواست ضمانت منظور

لاہور (پی پی آئی) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں نامزد وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔ میڈیا ذرا ئع کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں نامزد سلیمان شہباز درخواست ضمانت دائر کرنے کے لیے سپیشل کورٹ سینٹرل پہنچے جہاں انہوں نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرتے ہوئے ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں بلاجواز نامزد کیا، عدالت میں طلبی کے نوٹس موصول نہیں ہوئے اور بغیر اطلاع اشتہاری قرار دیا گیا۔سلیمان شہباز کا اپنی درخواست میں کہنا تھا کہ اشتہاری قرار دینے سے قبل قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، منی لانڈرنگ مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کے لیے عبوری ضمانت منظور کی جائے، بعد ازاں احتساب عدالت نے سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔یاد رہے کہ سلیمان شہباز رواں ماہ ہی لندن سے پاکستان پہنچے تھے اور انہوں نے اپنے خلاف دائر منی لانڈرنگ کے مقدمات کا سامنا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Next Post

عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کر لی

Fri Dec 23 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو تیسری شادی کی خوشخبری سنائی۔ریحام خان کی جانب سے شادی کے باقاعدہ اعلان کے بعد ان کے فالورز کی […]