اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران کورونا وائرس کے 15مثبت کیسزرپورٹ ہو ئے،مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.40 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ قومی اداراہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 3ہزار 749ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 15افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.40 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ16مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Next Post
قائد اعظم کا 146 واں یوم پیدائش، مزار پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب
Sun Dec 25 , 2022
کراچی(پی پی آئی) بانی پاکستان قائدِ اعظم محمدعلی جناح کا 146واں یوم پیدائش اتوارکے روز ملک بھر میں انتہائی عقیدت، احترام اور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ کراچی میں بابائے قوم کے مزار پر تعینات گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹس نے مزارِ قائد کی سکیورٹی کی ذمہ […]