عمران خان نے اسمبلیاں نہیں توڑنی، یہ صرف ڈرامیبازی ہے:ایاز صادق

اسلام آ باد(پی پی آ ئئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان نے اسمبلیاں نہیں توڑنی، یہ صرف ڈرامیبازی ہے، ان کے پاس نمبرز پورے ہوتے تو اعتماد کا ووٹ لیتے۔تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما ایاز صادق نے کہا کہ اگر عمران خان اسمبلیاں توڑنا چاپتے تھے تو اسی وقت توڑتے جب اعلان کیا،یہ سب ان کے ڈرامے ہیں انہوں نے کوئی اسمبلیاں نہیں توڑنی تھی،اگر ان کے پاس نمبر پورے تھے تو جب گورنر نے کہا تب اعتماد کا ووٹ لیتے۔ ایاز صادق نے کہا ہے کہ1947سے2018تک30 ہزار ارب قرض تھا۔2018کے بعد44 دنوں میں تحریک انصاف کی حکومت قرض 60 ہزار ارب تک لے گئی۔تحریک انصاف نے آئی ایم ایف سے وہ معاہدہ کیا جس نے ہمارے ہاتھ جکڑ لیے،پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو مہنگائی اور قرضوں میں جکڑ دیا۔ان کا کہنا ہے کہ جو کرپشن کی بات کرتے تھے خود اربوں کے تحائف ساتھ لے گئے۔عمران خان نے خانہ کعبہ کے ماڈل والی گھڑی بھی بیچ دی، پچھلی حکومت نے عوام کوبنیادی سہولیات سے محروم رکھا۔انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کہتا تھا کہ طالبان سے بات کرو، آج صورتحال سب کے سامنے ہے۔ یہ لوگ کس منہ سے نوازشریف سے مقابلے کی بات کرتے ہیں۔ تحریک انصاف نے ملک کے لیے کیا کیا ہے؟؟۔

Next Post

وزیر اعظم سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، محکمہ ریلوے کے امور پر تبادلہ خیال

Sun Dec 25 , 2022
لاہور(پی پی آئی)وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی، ملکی مجموعی سیاسی صورتحال زیر غور آئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی، وزارت ریلوے اور ہوا بازی ڈویڑن […]