عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کا فائنل چین کے ژویولانگ نے جیت لیا

لٹویا: ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں چین کے ژویو لانگ نے ہم وطن ژاو زینگٹون کو بیسٹ آف پندرہ فریم کے فائنل میں چار کے مقابلے آٹھ فریمز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔چین کے ژویو لانگ نے سیمی فائنل میں سکٹ مقابلے کے بعد پاکستان کے محمد سجاد کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کیا تھا، فائنل میں دونوں کیوئسٹ کی جانب سے سکٹ مقابلہ دیکھنے کو ملا لیکن ژویو لانگ نے روایتی کھیل دکھاتے ہوئے باآسانی حریف کیوئسٹ کو قابو کیا۔ایونٹ میں دفاعی چیمپئن پاکستان کے محمد آصف، شاہد آفتاب ، عمران شہزاد اور محمد سجاد نے ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی، لیکن کوئی بھی پاکستان کو ایونٹ جتوانے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

Next Post

برازیل: فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ، 4 افراد زخمیبرازیل: فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ، 4 افراد زخمی

Mon Dec 9 , 2013
جوائن ویلی: برازیل میں فٹ بال میچ کے دوران تماشائیوں نے گراونڈ کو اکھاڑہ بنا دیا، ایک دوسرے پر حملوں میں خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ برازیل کے شہر جوائن ویلی میں دو شہروں کی ٹیموں کے درمیان فٹ بال میچ جاری تھا کہ تماشائی آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔ اس دوران میچ ڈیڑھ گھنٹے تک روکنا پڑا جس […]