پنجاب میں گندم کا سرکاری کوٹہ بڑھا کر 23 ہزار ٹن کر دیا گیا

لاہور(پی پی آ ئی) پنجاب میں گندم کا سرکاری کوٹہ 21 ہزار سے بڑھا کر 23 ہزار ٹن کر دیا گیا۔ذرا ئع کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب نے لاہور میں آٹا کی قلت کو ختم کرنے کے لئے 4 ہزار 9سو میٹرک ٹن سے بڑھا 5 ہزار 4 سو میٹرک ٹن گندم کوٹہ کر دیا گیا، شہر میں دس کلو آٹے کا تھیلا 664 روپے کی بجائے 8 سو روپے تک فروخت ہونے لگا۔محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق اٹا ٹرک پوائینٹس کی تعداد 101 سے بڑھا کر 130 کر دی گئی، دس کلو اٹے کے تھیلے کی فروخت پر شناختی کارڈ کاپی شرط لازمی قرار دے دی گئی، 20کلو آٹا کی ترسیل تاحال بند ہے۔
15 کلو آٹے کی تھیلے کی فروخت 13 سو 50 روپے کے بجائے 2 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے، شہر کے متعدد سٹورز پر تاحال آٹا نایاب ہے، 17سو رجسٹرڈ سٹورز میں سے سینکڑوں پر آٹا کی سپلائی معطل ہے۔

Next Post

پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے آصف زرداری کی حکمت عملی پر کام شروع پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کی قیادت میں ایک نیا گروپ بنانے کی تیاری کر لی

Sat Jan 7 , 2023
لاہور(پی پی آئی) پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کو کمزور کرنے اور ٹف ٹائم دینے کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری نے مبینہ حکمت عملی پر کام شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کی قیادت میں ایک نیا گروپ بنانے کی تیاری کر لی، نئے […]