اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی ، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اور انسٹیٹیوٹ آف فنانشل میںکیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط

مرحوم محمد ناصر صحافتی برادری کے ایک فعال، باوقار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل فرد تھے:مسلم لیگ فنکشنل سندھ

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، کنکشن ،بقایا جات وصول

تربت میں جشن بہاراں فیسٹیول منعقد ،، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ شریک

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے آصف زرداری کی حکمت عملی پر کام شروع پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کی قیادت میں ایک نیا گروپ بنانے کی تیاری کر لی

لاہور(پی پی آئی) پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کو کمزور کرنے اور ٹف ٹائم دینے کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری نے مبینہ حکمت عملی پر کام شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کی قیادت میں ایک نیا گروپ بنانے کی تیاری کر لی، نئے گروپ کی تشکیل کے لئے رابطوں اور ملاقاتوں کا بھی آغاز کر دیا گیا۔سنٹرل اور جنوبی پنجاب کے اہم خاندانوں کے نئے گروپ کا حصہ بنانے پر کام شروع ہو چکا ہے۔پی ٹی آئی کے باغی ارکان جہانگیر ترین، عبدالعلیم خاں اور چودھری سرور گروپ کے لوگوں کو نئے گروپ میں کلیدی عہدے دئیے جانے پر مشاورت جاری ہے، نئے گروپ کی قیادت پی ٹی آئی پنجاب کی سابق اہم شخصیت کرسکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں نیا گروپ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت انتخابات میں حصہ لے سکتا ہے، نیا گروپ پنجاب میں پی ٹی آئی کے مضبوط حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کر سکتا ہے۔نئے گروپ کو پنجاب اسمبلی کی 40 سے 45 سیٹیں اور قومی اسمبلی کی کم از کم 15 سے 20 نشستیں جیتنے کا ٹارگٹ دیا جائے گا۔