را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 2وقت کی روٹی کیلئے پہلی شہادت میرپورخاص میں ہو گئی ہے،اب مہنگائی کی جگہ ٹھکائی مارچ ہو سکتا ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں زرمبادلہ کے زخائر4.5ارب ڈالررہ گئے،جو20روزسے کم کاامپورٹ ہے،9ماہ کی تباہی اورڈیفالٹ سے بچنے کاروڈمیپ چاہیے،76 رکنی کابینہ ایک آٹے کا تھیلا نہیں دے سکی،100دنوں میں الیکشن شیڈول دیناہوگا ورنہ تباہی ہے۔
Next Post
جولائی آٹھ کو خبردار کیا تھا نومبر دسمبر میں آٹے کا بد ترین بحران پیدا ہو گا: فواد چوہدری
Sun Jan 8 , 2023
لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ آٹھ جولائی کو میں نے پریس کانفرنس میں خبردار کیا تھا کہ نومبر دسمبر میں آٹے کا بد ترین بحران پیدا ہو گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فوادچوہدری نے کہا کہ بدقسمتی سے حکومت اور ادارے کئی ماہ سے صرف عمران خان کا […]