لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ آٹھ جولائی کو میں نے پریس کانفرنس میں خبردار کیا تھا کہ نومبر دسمبر میں آٹے کا بد ترین بحران پیدا ہو گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فوادچوہدری نے کہا کہ بدقسمتی سے حکومت اور ادارے کئی ماہ سے صرف عمران خان کا سیاسی قد کم کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف رہے اب باقی معاملات کی طرح آٹے کا یہ بحران بھی ہاتھ سے نکلتا جا رہا ہے۔ایک اور ٹوئٹ میں پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ مونس الٰہی اور ان کے خاندان پر دباوبڑھانے کیلئے انھیں ہراساں کیا جا رہا ہے،تحریک انصاف اس کی شدید مذمت کرتی ہے، ان کاکہناتھا کہ موجودہ حکومت کو برقرار رکھنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ کے پاس طاقت کا استعمال کے علاوہ کوئی چارہ نہیں لہٰذا سیاسی خلاف بہیمانہ طاقت استعمال کی جار ہی ہے یہ ظلم زیادہ دیر نہیں ں چلے گا۔
Next Post
گورنر انتظامیہ نے جموں وکشمیرکو غیرمعمولی تاریکی میں ڈبو دیا ہے:نیشنل کانفرنس
Sun Jan 8 , 2023
سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما علی محمد ساغر نے کہاہے کہ لیفٹیننٹ گورنر کی انتظامیہ علاقے کے لوگوں کی طرف سے دیکھی جانے والی اب تک کی بد ترین انتظامیہ ہے جس نے کشمیری عوام کو غیر معمولی اندھیرے میں ڈبودیاہے۔ کشمیر میڈیا کے مطابق علی محمد ساغر […]