بھارتی فوج کے کرنل نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی

نئی دہلی(پی پی آ ئی)بھارت میں پنجاب کے علاقے فیروز پور میں بھارتی فوج کے ایک افسر نے گزشتہ رات اپنی بیوی کو گولی مارکر قتل کردیا اوراس کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔میڈیارائع کے مطا بق بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل نے خودکشی کرنے سے پہلے ایک خط لکھا تھا جس میں اس نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کیاتھا۔ بیوی اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائی گئی۔بھارتی فوج اور پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Next Post

جہاد کا اعلان صرف اسلامی ریاست کا سربراہ کر سکتا ہے:علمائے کرام

Mon Jan 9 , 2023
سیکیورٹی فورسز کیخلاف ہتھیار اْٹھانا اور اعلانِ جنگ حرام ہے: علمائے کرام کا فتویٰ پشاور(پی پی آ ئی) خیبرپختونخوا کے علما نے دہشتگردوں اور دہشتگرد کارروائیوں کیخلاف فتویٰ دیدیا۔ مختلف مکاتب فکر کے علمانے دہشتگردی کے خلاف واضح اعلان کرتے ہوئے کہاکہ جہاد کا اعلان اسلامی ریاست کا سربراہ کر سکتا ہے، ہر شخص کو جہادکے اعلان کا حق نہیں، […]